آل کراچی شہید ریاض بلوچ یوتھ فٹ بال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل مرحلے کا آغاز

ALL KARACHI SAHEED REYAZ YOUTH FOOTBALL TOURNAMENT

ALL KARACHI SAHEED REYAZ YOUTH FOOTBALL TOURNAMENT

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شرافی محمڈن یوتھ فٹ بال کلب کے زیراہتمام شرافی اسٹار فٹ بال اسٹیڈیم شرافی گوٹھ میں جاری”آل کراچی شہید یادگاری یوتھ فٹ بال ٹورنامنٹ2016ئ”اختتامی مراحل کی جانب گامزن ٹورنامنٹ میں کوارٹر فائنل مرحلے کا آغاز ہوگیا۔

پہلا کوارٹر فائنل اشرف میموریل یوتھ فٹ بال کلب ملیر نے بلوچ فائٹر یوتھ لیاری 5-2سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیادوران کھیل دونوںٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیاایک دوسرے کے دفاعی لائن کو توڑنے کی بھر پور کوششیں کرتے رہے۔

کھلاڑیوں کے شاندار کھیل پر گرائونڈ میں موجود شائقین فٹ بال نے بھر پور داد دی سمیر CRنے ٹورنامنٹ کی تیسری اور انفرادی طور پر اپنی دوسری ہیٹ ٹرک مکمل کرتے ہوئے چار گول اسکور کئے اور اویس کاکا نے ایک گول کئے حریف ٹیم کے صرف شئے مرید اور نصیر ہی گول کرنے میں کامیاب ہوسکے۔

کھیلے گئے میچ میں ریفری کے فرائض امجد انجم نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنرکپتان شرافی محمڈن حنیف اور میڈیا کوارڈینٹر میر حبیب زباد کلمتی تھے۔
جاری کردہ ۔میڈیا کوارڈینٹر