کراچی: اسکول کے واٹر ٹینک میں 6 سالہ طالبہ گر کر جاں بحق

School Student Dead

School Student Dead

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے محمود آباد میں ایک نجی اسکول کے زیر زمین واٹر ٹینک میں گر کر 6 سالہ کمسن طالبہ جاں بحق ہوگئی۔

ریسکیو ورکرز کے مطابق کشمیر کالونی میں واقع ینگ اسکالر اسکول میں چھٹی جماعت میں زیر تعلیم 6 سائرہ ندیم مبینہ طور پر کھیلتے ہوئے زیر زمین واٹر ٹینک میں گر گئی۔

اسکول میں شور مچا تو انتظامیہ نے فوری طور پر واٹر ٹینک سے باہر نکالا۔ سائرہ کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایمرجنسی انچارج ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق اسپتال لائے جانے تک بچی کی موت واقع ہوچکی تھی۔ بعد اذاں لاش مردہ خانے منتقل کردی گئی۔