کراچی میں سمندری ہوائیں چلنا شروع ، گرمی کی شدت کم ہونے کا امکان

Karachi Weather

Karachi Weather

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں گرمی کی شدت کچھ کم ہوگئی، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئند چند روز میں بارش کا امکان بھی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں معمول کے مطابق چلنے والی سمندری ہوائیں جنوب مغربی علاقوں سے 5 سے 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنا شروع ہوگئی ہیں جس سے کراچی کی گرمی کی شدت کم ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق فروری کے مہینے میں سمندری ہوائیں بند رہیں جس سے موسم گرم رہا لیکن اب خوشخبری یہ ہے کہ موسم میں اچھی تبدیلی آرہی ہے،سمندر میں ہوا کے کم دباؤ کے باعث بارش کا سسٹم بن رہا ہے۔

لاڑکانہ اور سکھر میں بدھ کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بدھ کو کراچی بھی ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ آج کراچی میں درجہ حرارت کم سے کم 16 جبکہ زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔