کراچی: سی ویو پر خواتین کو چھیڑنے والے پر شہریوں کا تشدد

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) لوگوں سے مار کھاتا چیختا چلاتا یہ شخص سی ویو سے قابو کیا گیا۔ ملزم نے سال کے آخری سورج کا نظارہ کرنے آئی خواتین سے بدتمیزی کی تو وہاں موجود لوگوں نے دھر لیا۔

شہریوں نے پہلے خود ملزم کی دھلائی کی پھر اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔ پکڑے گئے شخص کی شناخت کا علم نہیں ہو سکا۔