کراچی : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، گینگ وار کے دو کارندے ہلاک

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) لیاری میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران گینگ وار ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ مقابلے کے نتیجے میں گینگ وار بابا لاڈلہ گروپ کا کمانڈر نقیب اور عزیر بلوچ گروپ کا مصطفی مارا گیا۔

ہلاک ملزمان 12 سے زائد ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ دوسری جانب جناح اسپتال اور لیاری میں چھاپوں کے دوران تین ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان لیاری میں ہونے والے دستی بم حملے میں ملوث تھے۔ ملیر سٹی میں پولیس نے کارروائی کر کے گینگ وار کارندہ گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم قتل کی 3 وارداتوں میں ملوث ہے۔ گارڈن پولیس نے 2 ملزمان اور اورنگی ٹاؤن پاکستان بازار سے 3 ملزمان دھر لیئے گئے۔