کراچی : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں دو ٹارگٹ کلرز گرفتار

Police

Police

کراچی (جیوڈیسک) کورنگی صنعتی ایریا میں چھاپے کے دوران دو ملزمان شاہد اور نعیم سناٹا کو گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ملزموں کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔ ملزم ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ دوسری جانب بلوچ کالونی اور منظور کالونی میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا۔

کارروائی کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی اور پیتالیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق زیر حراست افراد کو تفتیش کیلئے تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔