کراچی : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، ٹارگٹ کلر سمیت 4 ملزمان گرفتار

Police

Police

کراچی (جیوڈیسک) نادرن بائی پاس کے قریب پولیس مقابلے کے دوران تین مغوی بازیاب کرا لئے گئے۔ پولیس کے مطابق اغوا کار رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے۔

دوسری جانب رینجرز نے اورنگی ٹاؤن فقیرہ کالونی میں کارروائی کر کے لیاری گینگ وار کا کارندہ گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق گینگ وار کے غفار زکری گروپ سے ہے۔ کھارادر میں پولیس نے ٹارگیٹڈ کارروائی کے دوران سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر سلمان عرف کالو کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے دو سال قبل کھارادر میں ایک شخص کو قتل کیا تھا۔ کورنگی سے اپنے بھائی کے قتل میں ملوث ملزم اختر کو گرفتار کر لیا گیا۔ فیڈرل بی ایریا نصیر آباد میں رینجرز نے چھاپہ مار کر ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق زیر حراست شخص کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔