کراچی: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، ٹارگٹ کلرز سمیت 4 ملزمان گرفتار

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی کے علاقے پی آئی بی اور تین ہٹی پر ٹارگیٹڈ کارروائی کر کے 3 ٹارگٹ کلرز سمیت 4 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔

ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری زیر حراست ملزم فہیم عرف چشمہ عرف بھورا کی نشادہی پر عمل میں آئی۔ ملزم فہیم عرف بھورا چائنہ کٹنگ کے ماسٹر مائند چنو ماموں کا قربیبی ساتھی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزم کو گزشتہ روز گلستان جوہر کے علاقے سے حراست میں لیا تھا۔