کراچی : سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 5 دہشتگرد ہلاک

Police

Police

کراچی (جیوڈیسک) کورنگی مہران ٹاؤن میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کی۔ مخصوص گھر کا محاصرہ کیا گیا تو دہشتگردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد مارے گئے۔ انچارج سی ٹی ڈی جنید شیخ کہتے ہیں ہلاک دہشتگردوں میں عمر، عالم اور رانجھا شامل ہیں۔ جو قتل اور ڈکیتی سمیت 200 سے زائد وارداتوں میں ملوث تھے۔

پاک کالونی میوہ شاہ قبرستان کے قریب پولیس اور گینگ وار ملزمان کے درمیان مقابلے کے دوران گینگ وار کے 2 ملزمان مارے گئے جبکہ دو فرار ہوگئے۔

ڈیفنس فیز ٹو میں پولیس نے کارروائی کر کے کالعدم جماعت کے دو کارندے گرفتار کر لیے۔ ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق افغانستان سے تربیت یافتہ دانیال اور ریاض دہشتگردوں کے سہولت کار بھی ہیں۔

ملزمان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔