کراچی :سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،کالعدم تنظیم کا کمانڈر گرفتار

TTP Commander Arrest

TTP Commander Arrest

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے بغدادی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے لیاری کے علاقے بغدادی میں کارروائی کی،اس دوران کالعدم تنظیم کاکمانڈر یاسین عرف پپوکو گرفتارکرلیا گیا ہے، ملزم لیاری میں میں مختلف حملے میں ملوث ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم کا ساتھی محمد علی عرف ماماپریڈی پولیس کے ساتھ مقابلے میں مارا جاچکا ہے۔