کراچی کی گٹر لائن سے انسانی لاش برآمد

Karachi Dead Body

Karachi Dead Body

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں گٹر لائن بند ہوتی ہے ، پھٹتی ہے، چوک ہوتی ہے، تاہم اب گٹر سے انسانی لاش بھی برآمد ہو گئی ۔

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سعید آباد میں گٹر سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی پولیس حکام کے مطابق ہلاک ہونے شخص کی شناخت 25سالہ زاہد حسین کے نام سے ہوئی ہے جو کہ بلدیہ یوسف گوٹھ کا رہائشی تھا اور بس کا کنڈکٹر تھا۔

ہلاک ہونے والے شخص کے جسم پر تشدد کے نشانات کی واضع ہیں، پولیس حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے اہل خانہ پوسٹ مارٹم کرانے کے انکار کردیاہے ، جبکہ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے ۔