کراچی : شیئر بازار میں ہنڈرڈ انڈیکس کی شرح میں ایک فیصد اضافہ

Karachi Stock Exchange

Karachi Stock Exchange

کراچی (جیوڈیسک) کراچی شیئر بازار میں کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس کی شرح میں ایک فیصد اضافہ، ٹیکنالوجی اور پاور سیکٹر میں خریداری کا رجحان۔ کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس ساڑھے تین سو پوائنٹس اضافے سے تینتیس ہزار آٹھ سو چوراسی ہوگیا۔ کاروباری حجم چار کروڑ ساٹھ لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔

سب سے زیادہ خریداری ٹیکنالوجی اور کیمونیکیشن ، پاور جنریشن اور ڈسٹری بیوشن اور فرٹیلائیزر شعبے میں ریکارڈ کی گئی۔