کراچی: شیراز کا مریڈ گروپ کا کارندہ زخمی حالت میں گرفتار

Police

Police

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے ٹمبر مارکیٹ میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد شیراز کامریڈ گروپ کا کارندہ زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

ایس پی سٹی زیشان احمد صدیقی کے مطابق نیپئر کے علاقے ٹمبر مارکیٹ میں گشت پر مامور پولیس اہلکاروں اور ملزم کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا،جس کے بعد ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

ملزم کی شناخت احمد عرف ڈاڈا کے نام سے کے نام سے ہوئی ہے جوکہ شیراز کامریڈ گروپ سے تعلق رکھتا ہے۔