کشمیر ڈے شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کی تقریب تقسیم انعامات 22 فروری کو ہوگی

Karachi Shooting Ball Association

Karachi Shooting Ball Association

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر امیر احمد شیخ 22 فروری کو 12 بجے دن پولیس ہیڈ کواٹر گارڈن کراچی پر کشمیر ڈے شوٹنگ بال ٹورنامنٹ جو کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن نے ڈی ایم سی کورنگی کے تعاون اور فردوس اتحاد اور پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے اشتراک سے منعقد کیا اس کی تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی ہونگے۔

انعامات تقسیم فرمائیں گے یہ اعلان کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان نے کیا دریں اثناء ڈاکٹر امیر احمد شیخ نے حاجی غلام محمد خان کو ٹریفک پولیس کی جانب سے کھیل، ثقافت، تعلیم اور صحت کے میدان میں خدمات انجام دینے اور ٹریفک پولیس کی ہر سطح پر مدد کرنے پر حسن کارکردگی سند دی اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک سائوتھ کیپٹن فیصل چاچڑ اور دیگر افسران بھی موجود تھے امیر احمد شیخ نے حاجی غلام محمد خان کی خدمات کو زبردست خراج تحسین ادا کیا اور کہا کہ مجھے امید ہے کہ حاجی غلام محمد خان صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے ہر سطح پر خدمت کرتے رہیں گے انہوں نے اعلان کیا کہ وہ 22 فروری کو شوٹنگ بال کھیل کے فروغ کیلئے ایک اہم اعلان بھی کریں گے۔