آل کراچی کشمیر ڈئے شوٹنگ بال ٹورنامنٹ عثمان کلب کے نام

  FINAL KASHMIR SHOOTING BALL TOURNAMNET

FINAL KASHMIR SHOOTING BALL TOURNAMNET

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور ڈسٹرکٹ میونسپل کورنگی کے اشتراک سے آل کراچی کشمیر ڈئے شوٹنگ بال ٹورنامنٹ واحد اسپورٹس شوٹنگ بال اسٹیڈیم کورنگی میں منعقد ہوا ٹورنامنٹ میں شہر کراچی کی 16معروف شوٹنگ بال ٹیموں نے حصہ لیا ۔ٹورنامنٹ کا فائنل واحد شوٹنگ بال کلب کورنگی اور عثمان شوٹنگ بال کلب ناظم آباد کے مابین کھیلا گیا فائنل میچ نہایت دلچسپ اور سنسنی خیز ہوا دو گھنٹے پینتالیس منٹ جاری رہنے والے اس فائنل میچ سے شائقین خوب لطف اندوز ہوئے اور کھلاڑیوں کو شاندار کھیل پیش کرنے پر خوب داد دی تین سیٹ پر مشتمل فائنل میچ کا پہلا سیٹ عثمان کلب نے 12-16 سے جیت کے برتری حاصل کی لیکن دوسرے سیٹ میں واحد اسپورٹس کلب نے 14-16 سے کامیابی حاصل کر کے مقابلا برابر کر دیا۔

لیکن تیسرے اور آخری سیٹ میں عثمان کلب نے 16-10 سے کامیابی حاصل کر کے فائنل جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیاعثمان کلب کی جانب سے ٹیم کے کپتان یار محمد، حنیف خان، ملک ناصر اور مختیار علی نے شاندار کھیل پیش کیا جبکہ واحد اسپورٹس کلب کی جانب سے نثار کیانی، اعجاز احمد، آزاد کیانی، اسماعیل، عبدالرحیم اور جمیل اختر نے بھی خوب ڈٹ کے مقابلا کیافائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ شوٹنگ بال ایسوسی ایشنز کے عہدیداران انیس الرحمان اور ابصار احمد تھے اس سے پہلے کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے پہلے کواٹر فائنل میچ میں واحد شوٹنگ بال کلب کورنگی نے جے پی ڈی شوٹنگ بال کلب سلطان آباد کو 1-2 سے شکست دی دوسرے کواٹر فائنل میچ میں داتا شوٹنگ بال کلب محمود آباد نے کارساز شوٹنگ بال کلب ڈرگ روڈ کو 0-2 سے ہرایا۔

تیسرے کواٹر فائنل میچ میں نیشنل شوٹنگ بال کلب نے اسٹیل ٹاون شوٹنگ بال کلب کو 1-2 سے شکست دی چوتھے اور آخری کواٹر فائنل میچ میں عثمان شوٹنگ بال کلب ناظم آباد نے زاہد میموریل شوٹنگ بال کلب کورنگی کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیاٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ نیشنل کلب اور واحد اسپورٹس کلب کے درمیان کھیلا گیا جو نہایت دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد واحد اسپورٹس کلب نے 1-2 سے جیتا دوسرا سیمی فائنل میچ عثمان کلب اور داتا کلب کے درمیان ہوا یہ میچ بھی دلچسپ ہوا لیکن عثمان کلب نے 0-2 سے جیت کر فائنل میں جگہ بنا لی ان میچز کو قمرالسلام پیارے، ریاض احمد، محمد اکرم، جاوید احمد، حنیف خان اور فیصل نے سپروائز کیا۔