آل کراچی کشمیر ڈئے شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا افتتاح ،افتتاحی میچ پاکستان الیون نے اپنے نام کرلیا

SPORTS KASHMIR DAY SHOOTING BALL TOURNAMENT

SPORTS KASHMIR DAY SHOOTING BALL TOURNAMENT

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے یوم کشمیر پر کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کے اشتراک سے واحد اسپورٹس اسٹیڈیم کورنگی ڈھائی پر منعقدہ کشمیر ڈے شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ پاکستان الیون نے جیت لیا کشمیر الیون کو شکست کا سامنا میچ کا اسکو ر 16-11 اور 16-14 رہا ۔

میچ میں یار محمد، نثار کیانی، آزاد کیانی، فاروق نادر، اعجاز احمد اور عبدالرحیم کا شاندار کھیل اس موقع انفارمیشن آفیسر محمد ارشد، سرپرست کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن جاوید کیانی سیکریٹری محمد اجمل، ایم شمیم قریشی، چودھری شریف، عظمت اللہ خان، عبدالرشید، نور احمد، زولفقار خان اور دیگرمعزز مہمانوں کے علاوہ کھیل سے وابستہ شخصیات اور شائقین کھیل کی کثیر تعداد موجود تھی ۔