کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کی ڈاکٹر جنید علی شاہ کو مبارکباد

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن اور کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان، جنرل سیکریٹری محمد اجمل، میڈیا کوارڈینٹر محمد ارشد، اعجاز احمد، عظمت اللہ خان اور دیگر نے ڈاکٹر جنید علی شاہ کو کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

اُمید ظاہر کی ہے کہ ڈاکٹر جنید علی شاہ کی قیادت میں شہر کراچی میں قومی کھیل کوفروغ حاصل ہوگا اور شہر کراچی میں دیگر کھیلوں کی طرح ہاکی کے کھلاڑیوں کی سرپرستی اور ہاکی میدانوں کو آباد کیا جائے گا۔

جاری کردہ ۔میڈیا کوارڈینٹر