آل کراچی غلام حیدر میموریل شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا آغاز 9اپریل سے ہوگا

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے ایچ سی آئی اور جے پی ڈی شوٹنگ بال کلب کے زیراہتمام آل کراچی غلام حیدر میموریل شوٹنگ بال ٹورنامنٹ 9 تا10 اپریل کو منعقد کیا جا رہا ہے۔

ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر نور احمد کے مطابق ٹورنامنٹ کا انعقاد مرحوم غلام حیدر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے، مرحوم کی شوٹنگ بال کھیل کے لیے بے مثال خدمات ہیں۔

جبکہ مرحوم غلام حیدر اسٹیٹ بینک شوٹنگ بال ٹیم کے کپتان بھی تھے، ٹورنامنٹ کا افتتاح 9 اپریل شام 5 بجے ضلع ساوتھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ سکندر بلوچ کریں گے۔

جبکہ فائنل کے مہمان خصوصی صدر کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن حاجی غلام محمد خان ہونگے، فائنل 10 اپریل کو کھیلا جائے گا۔