کراچی :کچھ علاقوں میں دکانیں ، پٹرول پمپ، اتوار بچت بازار بند

Karachi Bazar

Karachi Bazar

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم نے سندھ کے بجٹ کو عوام دشمن قرار دے کر آج صوبے میں شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ بعض علاقوں میں دکانیں ، پیٹرول پمپ اور اتوار بچت بازار بند ہیں۔

متحدہ قومی موومنٹ نے نئے مالی سال کے لیے سندھ کے بجٹ میں شہری علاقوں کو مبینہ طور پر نظر انداز کرنے پر آج دوپہر ایک بجے تک تاجروں اور ٹرانسپورٹرز سے دکانیں اور گاڑیاں بند رکھنے کی اپیل کی ہے۔

ایم کیو ایم کی اپیل پر کراچی کے بعض علاقوں میں صبح کھلنے والی دکانیں ، سی این جی اسٹیشنز ، پیٹرول پمپ اور اتوار بچت بازار بھی بند ہیں۔ ایم کیو ایم نے ہڑتال کامیاب بنانے پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دوپہر ایک بجے سے تمام سرگرمياں بحال کر نے کی اپیل کی ہے۔