کراچی سمیت سندھ بھر کے گھریلو صارفین گیس لوڈ شیڈنگ کیلئے تیار ہو جائیں

Low-gas

Low-gas

کراچی (جیوڈیسک) ایس ایس جی سی کے ایم ڈی خالد رحمان نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کے شیڈول اور دورانیہ طے کر رہے ہیں اور اس اقدام سے سوئی سدرن کے نقصانات کم کرنے میں مدد ملے گی۔

انھوں نے مزید کہا کہ گیس کی طلب و رسد کے فرق کو گھٹانے کے لیے مختلف صنعتی علاقوں میں ہفتے میں ایک روز اور سی این جی سیکٹر کو 3 دن گیس کی فراہمی معطل کی جاتی ہے۔ خالد رحمان کے مطابق بلوچستان میں حالات بہتر ہونے کے باعث گیس پائپ لائین کو دھماکوں سے اڑانے کے واقعات میں کافی کمی آئی ہے۔ 13-2012 کے کمپنی کے مالیاتی نتائج رواں ماہ کے وسط تک جاری کر دیے جائیں گے جبکہ گزشتہ سال کی کارکردگی رپورٹ فروری 2016 میں بتائی جائے گی۔