کراچی سمیت سندھ بھر میں فی کلو آٹا 2 روپے سستا

Four

Four

کراچی (جیوڈیسک) فلار ملرز کے مطابق نئی گندم مارکیٹ میں آنے کے بعد اس کے دام 3300 سے گھٹ کر 3050 روپے فی 100 کلو کی سطح پر آ گئے جس کے بعد آٹے کے ریٹ میں کمی کر دی گئی ہے۔

ریٹیل سطح پر آٹا 40 روپے جبکہ فائن آٹا 42 روپے کلو سے حساب سے بک رہا ہے۔ عوام کا کہنا ہے آٹا سستا اگر ہو بھی جائے لیکن ہوٹل میں روٹی کے مول اپنی جگہ برقرار ہی رہتے ہیں۔

دوسری جانب صوبائی محکمہ خوراک کی جانب گندم کی خریداری شروع نہ ہونے کے سبب گندم کے کاشت کار سرکاری نرخ 1300 روپے فی من کے بجائے ہزار روپے فی من کے حساب سے گندم مڈل مین کو بیچنے پر مجبور ہیں۔