کراچی میں 90 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ، نوٹی فیکیشن جاری

Karachi Police

Karachi Police

کراچی (جیوڈیسک) سندھ حکومت نے شہر میں 90 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی جس کا نوٹی فیکشن جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق سندھ حکومت نے کراچی میں 90 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی ہےجس کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جب کہ دفعہ 144 کے تحت 4 افراد کے ایک جگہ جمع ہونے، اسلحہ لے کر چلنے، سول کپڑوں میں گھومنے والے سیکیورٹی گارڈز، پولیس اور سیکیورٹی فورس جیسی وردی پہننے پر پابندی عائد ہوگی۔

جب کہ پولیس، سیکیورٹی فورس کی گاڑیوں سے مماثلت رکھنے والی گاڑیوں کے استعمال اور پرائیوٹ گاڑیوں میں پولیس کی گاڑیوں سے ملتی ہوئی لائٹیں لگانے پر بھی پابندی ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ دفعہ 144 کے پیش نظر شہر میں جلسے جلوس اور ریلیاں نکالنے پر بھی مکمل پابندی ہوگی جب کہ کسی بھی جلسے جلوس اور ریلی کے لیے شہری انتطامیہ سے خصوصی اجازت درکار ہوگی۔