کراچی سمیت سندھ میں 24 گھنٹوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

Karachi Dry Weather

Karachi Dry Weather

کراچی (جیوڈیسک) سندھ سمیت کراچی میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم خشک رہے گا، کراچی میں درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔ کراچی سمیت سندھ میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم خشک رہے گا۔

کراچی میں دن کو شمال مشرقی اور شام سے سمندری ہوا چلنے کا امکان ہے۔ کراچی میں درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

نظیر آباد، عمر کوٹ اور تھرپارکر میں کم سے کم درجہ حرارت 11 سے 13 ڈگری سینٹی گریڈ، سکھر اور لاڑکانہ میں کم سے کم درجہ حرارت 13 سے 15 ڈگری سینٹی گریڈ، دادو میں کم سے کم درجہ حرارت 14 سے 16 ڈگری سینٹی گریڈ اور حیدر آباد اور ٹھٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 17 سے 19 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔