کراچی سمیت سندھ میں منگل سے مون سون بارشوں کی پیش گوئی

Raining Weather

Raining Weather

کراچی (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات نے سندھ میں منگل سے آئندہ 2 روز تک مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصدریکارڈ کیا گیا ہے تاہم تیزہواؤں کی وجہ سے مجموعی طورپرموسم معتدل رہنے کا امکان ہے۔

کراچی سمیت صوبیہ سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں کل مون سون بارشوں کا نیا سسٹم داخل ہوگا جو کہ جمعرات تک بارش کا باعث بن سکتا ہے۔ واضح رہے کہ سندھ اور بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں اب تک مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع نہیں ہوا۔