کراچی :آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان

Weather Dry

Weather Dry

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سمیت سندھ میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم خشک رہے گا۔

شمال مشرقی ہوا چلنے سے صوبے بھر میں رات کو سردی ہوگی۔ کراچی میں کم سے کم درجہ 19 سے 21 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

سکھر میں کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ ، میر پور خاص میں کم سے کم درجہ حرارت 14 سے 16 ڈگری سینٹی گریڈ ، لاڈکانہ ڈویژن میں کم سے کم درجہ حرارت 15 سے 17 ڈگری سینٹی گریڈ اور حیدر آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 16 سے 18 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔