کراچی کی خبریں 31/07/2016

Karachi

Karachi

کراچی (پ ر) پاکستان یکجہتی کونسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ قاری سجاد تنولی، مرکزی جنرل سیکریٹری مفتی عبدالقادر جعفر، مولانا نورالرحمن رحمانی، سید آصف شاہ شیرازی و دیگر نے لاڑکانہ میں رینجرز کے اوپر بم دھماکوں کے حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رینجرز اور پاک فوج کو دہشت گردی کا مسلسل نشانہ بنانا کھلا چیلنج ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائیاں آپریشن کو سبوتاژ کرنے کی سازشیں ہیں جن کو کبھی بھی کامیاب ہونے نہیں دیا جائے گا۔ علامہ قاری سجاد تنولی نے بیان میں کہا کہ ڈی جی رینجرز بلال اکبر صاحب اختیارات کا انتظار کو چھوڑیں دہشت گردی کھلا چیلنج کررہے ہیں اور حکومت اپنے مفادات کیلئے اختیارات دینا نہیں چاہتی اسلئے آپ کو آپریشن کرنے کیلئے اختیارات کی ضرورت نہیں آپ آپریشن تیز ی کے ساتھ شروع کریں عوام آپ کے ساتھ ہے آخر کب تک سیاستدانوں کے مفادات کی وجہ سے بے گناہ عوام اور حساس اداروں کے اہلکار کب تک دہشت گردی کا نشانہ بنتے رہیں گے۔ آخر میں تمام علماء کرام حملہ میں شہید ہونے والے اہلکار شاہد سیال اور زخمی ہونے والوں کے لئے دعائیں کیں اور کہا کہ پوری پاکستانی قوم شہید اہلکاروں کے لواحقین اور زخمی ہونے والوں کے ساتھ کھڑی ہے اُن کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (پ ر) پاکستان یکجہتی کونسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ قاری سجاد تنولی ،مرکزی جنرل سیکریٹری مفتی عبدالقادر جعفر، مولانا نورالرحمن رحمانی، سید آصف شاہ شیرازی ودیگر نے لاڑکانہ میں رینجرز کے اوپر بم دھماکوں کے حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رینجرز اور پاک فوج کو دہشت گردی کا مسلسل نشانہ بنانا کھلا چیلنج ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائیاں آپریشن کو سبوتاژ کرنے کی سازشیں ہیں جن کو کبھی بھی کامیاب ہونے نہیں دیاجائے گا۔ علامہ قاری سجاد تنولی نے بیان میں کہا کہ ڈی جی رینجرز بلال اکبر صاحب اختیارات کاانتظار کوچھوڑیں دہشت گردی کھلا چیلنج کررہے ہیں اور حکومت اپنے مفادات کیلئے اختیارات دینا نہیں چاہتی اسلئے آپ کو آپریشن کرنے کیلئے اختیارات کی ضرورت نہیں آپ آپریشن تیز ی کے ساتھ شروع کریں عوام آپ کے ساتھ ہے آخر کب تک سیاستدانوں کے مفادات کی وجہ سے بے گناہ عوام اور حساس اداروں کے اہلکار کب تک دہشت گردی کا نشانہ بنتے رہیں گے۔ آخر میں تمام علماء کرام حملہ میں شہید ہونے والے اہلکار شاہد سیال اور زخمی ہونے والوں کے لئے دعائیں کیں اور کہا کہ پوری پاکستانی قوم شہید اہلکاروں کے لواحقین اور زخمی ہونے والوں کے ساتھ کھڑی ہے اُن کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔