کراچی : سندھ میں چوبیس گھنٹے کے دوران موسم خشک رہے گا

Heat

Heat

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سمیت سندھ بھر میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ جیکب آباد میں پارہ 47 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا۔

کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے ، سمندری ہوا 10 سے 20 ناٹ کی رفتار سے چلنے کاامکان ہے جبکہ کراچی میں زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

جیکب آباد زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ ، دادو اور بے نظیر آباد زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 سے 46 ڈگری سینٹی گریڈ ، لاڑکانہ اور سکھر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ ، عمر کوٹ اور میر پور خاص زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ ، حیدر آباد اور بدین زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ اور ٹھٹہ اور سجاول میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔