کراچی سمیت سندھ میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

Temperature

Temperature

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سمیت سندھ بھر میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا۔

سمندری ہوا 10 سے 20 ناٹ کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

دادو میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ حیدر آباد اور لاڑکانہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ ، بے ںظیر آباد ، سکھر اور جیکب آباد زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ ، میر پور خاص ، عمر کوٹ اور بدین میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ اور ٹھٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔