کراچی: سائٹ میں رینجرز کا چھاپہ، 3 ٹارگٹ کلرز گرفتار

Karachi Rangers

Karachi Rangers

کراچی (جیوڈیسک) رینجرز نے کراچی کے علاقے سائٹ میں چھاپے کے دوران ڈی ایس پی عبد المجید اور سابق ایس ایچ او شفیق تنولی کے قتل میں ملوث 3 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق سائٹ کے علاقے میں کارروائی کے دوران شیریں عرف استاد، یار ربانی اور اختر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم ڈی ایس پی عبد المجید اور سابقہ ایس ایچ او شفیق تنولی سمیت پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔ اس کے علاوہ یہ تینوں ملزمان بھتہ خوری اوراغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں بھی مطلوب تھے۔