آل کراچی انٹر کالیجٹ تقریری مقابلہ، بعنوان محترمہ بے نظیر بھٹو ایک عہد ساز شخصیت کا انعقاد

2nd Mohatrama Benazir Bhutto Debat

2nd Mohatrama Benazir Bhutto Debat

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فردوس اتحاد اور محکمہ امور نوجوانان حکومت سندھ کے زیر اہتما م گورنمنٹ ویمن کالج شاہراہ لیاقت میں دوسرے آل کراچی انٹر کالجیٹ تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس کا عنوان تھا “محترمہ بے نظیر بھٹو ایک عہد ساز شخصیت “مقابلے میں شہر کی گرلز کالجز کی 42طالبات نے حصہ لیا۔

طالبات نے اپنی تقریر میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی زندگی کی مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالی اور جمہوریت کی جدوجہد اور اور شفیق ماں ،بہن اور بیٹی کی چیدہ چیدہ پہلو پر اپنی تقریر کا محور بنا ئے رکھا۔

مقابلے میں گورنمنٹ گرلز کالج شاہراہ لیاقت کی صوبیہ امین اول ،گورنمنٹ گرلز کالج کورنگی کی ابیہا زیدی دوئم اور عبداللہ گرلز کالج کی ماہم عبداللہ تیسری پوزیشن حاصل کی تقریری مقابلے میں ججز کے فرائض پروفیسر ناہید رفیع ،پروفیسر عزرا قمر ،پروفیسر سیدہ بنت اسد رضا ،اور پروفیسر نورجہاں خان نے انجام دیئے۔

تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈائریکٹر اسپورٹس و امور نوجوانان حکومت سندھ شہزاد پرویز بھٹی نے تقریری مقابلے میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں اعزاز شیلڈ اور سرٹیفکٹس تقسیم کئے۔

اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ کالج شاہراہ لیاقت پروفیسر صفیہ موسوی ،فردوس اتحاد کے سیکریٹری حاجی غلام محمد خان اور دیگر بھی موجود تھے۔

جاری کردہ :۔میڈیا کوارڈینٹر