کراچی میں تیز رفتار بس کی ٹکر سے 3 راہ گیر جاں بحق، متعدد زخمی

Accident

Accident

کراچی (جیوڈیسک) لیاقت آباد میں تیز رفتار بس سڑک کنارے کھڑے راہ گیروں اور موٹر سائیکل سواروں پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

کراچی کے علاقے لیاقت آباد 10 نمبر پر تیز رفتار مسافر بس ڈرائیور کی تیز رفتاری کے باعث سڑک کے کنارے کھڑے راہ گیروں اور موٹر سائیکل سواروں پر چڑھ گئی، واقعے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 6 زخمی ہوگئے۔ جنہیں عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا جہاں مزید 2 زخمی دم توڑ گئے۔

واقعے کے بعد موقع پر موجود لوگوں نے بس کو آگ لگادی جب کہ ڈرائیور کے فرار ہونے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اسے بھی زد و کوب کیا تاہم پولیس نے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے مشتعل افراد کو منتشر کیا اور ڈرائیور کو اپنی حراست میں لے لیا ہے۔