سندھ اسپورٹس گورنمنٹ آف سندھ کے اشتراک سے جشن آزادی اسپورٹس فیسٹیول کا افتتاح

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام محکمہ کھیل حکومت سندھ کے تعاون سے یوم آزادی اسپورٹس فیسٹیول کا افتتاح مورخہ 14اگست2016ء بروز اتوار 8:30(ساڑھے آٹھ) بجے شب آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر ممتاز ماہر تعلیم کھیلوں کے سرپرست سید محمد خالد شاہ جبکہ تقریب کی صدارت بلدیہ کورنگی کے ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن محمد ارشد کرینگے ۔یہ اعلان فیسٹیول کے چیف آرگنائزر حاجی غلام محمد خان نے کیا۔

انہوںنے بتا یا کہ فیسٹیول میں باسکٹ بال گرلز /بوائز ،ٹیبل ٹینس گرلز /بوائز اور سائیکل ریس اور شوٹنگ بال ٹورنامنٹ منعقد کئے جائیں گے ،سائیکل ریس کے لئے باران بلوچ ،شوٹنگ بال کے لئے محمد اجمل جبکہ باسکٹ بال اور ٹینس ٹیبل کے لئے آمنہ مختار ،ضائمہ طارق اور بشری عمران کو آرگنائزنگ سیکریٹری نامزد کیا گیا ہے۔

اسپورٹس فیسٹیول کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے حاجی غلام محمد خان نے بتا یا کہ شوٹنگ بال ٹورنامنٹ 14اور 15اگست کو واحد شوٹنگ بال کمپلیکس کورنگی پر ،ٹیبل ٹینس مقابلے گورنمنٹ گرلز کالج شاہراہ لیاقت ،باسکٹ بال بوائز آرام باغ باسکٹ بال کورٹ اور باسکٹ بال گرلز کے مقابلے پی ای سی ایچ ایس کالج میں کھیلے جائیںگے۔

جبکہ سائیکل ریس 21اگست کو شہر کے مختلف شاہراہوں پر منعقد کیا جائیگا اس موقع پر یوم آزادی اسپورٹس فیسٹیول کے چیف آرگنازئر حاجی غلام محمد خان نے جشن آزاد ی پر صوبہ سندھ خصوصاً شہر کراچی میں کھیلوں کی مختلف تقریبات کا انعقاداور سرپرستی خصوصاً یوم آزادی اسپورٹس فیسٹیول کو اسپانسر کرنے پر سیکریٹری کھیل حکومت سندھ محمد راشد سے اظہار تشکر کرتے ہوئے اُن کی جانب سے شہر میں کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اسپورٹس فیسٹیول کی تقسیم انعامات کی شاندار تقریب مورخہ 24اگست2016ء کو منعقد ہوگی جس میں صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرینگے۔
جاری کردہ ۔میڈیا سیکریٹری