کراچی : ایس پی فاروق اعوان پر بم حملے میں ملوث دو برمی دہشتگرد گرفتار

Farooq Awan Attack

Farooq Awan Attack

کراچی (جیوڈیسک) منگھو پیر میں سی آئی ڈی پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر دو دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے، دونوں دہشت گرد ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ فاروق اعوان پر ہونے والے بم حملے میں ملوث ہیں، دونوں برمی باشندے ہیں جنہیں حساس اداروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ملزمان دہشت گرد بارودی مواد سے بھری گاڑی تیار کرنے کے ماہر ہیں۔ گرفتار دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے جبکہ ان کی نشاندہی پر شہر کے دیگر علاقوں میں بھی چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔