کراچی: ایس ایس پی اسپیشل برانچ جاوید اکبر ریاض ایس ایس پی ملیر تعینات

Javed Akbar Riaz

Javed Akbar Riaz

کراچی (جیوڈیسک) سندھ حکومت نے معطل ایس ایس پی رائو انوار کی جگہ جاوید اکبر ریاض کو ایس ایس پی ملیر تعینات کر دیا۔

اس ضمن میں نوٹیفکینش جاری کر دیا گیا۔ جاوید اکبر اسپیشل برانچ میں تعینات تھے ۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے سندھ اسمبلی مین اپوزیشن لیڈر اور ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار کی گرفتاری کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ملیر رائو انوار کی معطلی کے احکامات جاری کئے تھے۔

رائو انوار کی معطلی کے بعد اب جاوید اکبر ریاض کو ایس اسی پی ملیر تعینات کیا گیا ہے۔