کراچی: اسٹیل مل میں آگ لگنے سے ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی

Steel Mill Fire

Steel Mill Fire

کراچی (جیوڈیسک) اسٹیل مل کے بلاسٹ فرنس میں گیس اخراج کے بعد آگ لگ گئی۔ ترجمان اسٹیل مل کے مطابق حادثے کے دوران فرنس بلاسٹ میں آگ لگنے کے باعث ڈپٹی منیجر حفیظ جاں بحق ہو گیا۔

جبکہ آگ سے دو افراد بری طرح جھلس کر زخمی بھی ہوئے۔ واقعے کے فوراً بعد ریسکیو آپریشن کیا گیا اور آگ پر بھی قابو پا لیا گیا۔

زخمیوں کو طبی امداد کیلءے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔