کراچی سٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیسرے کاروباری ہفتے مندی

Karachi Stock Market

Karachi Stock Market

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیسرے کاروباری ہفتے مندی رہی، ایک ہفتے کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں چھ سو اکتالیس پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

غیر ملکی سرمایہ کاروں نے فروخت کو ترجیح دی ۔ کراچی سٹاک مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس ایک اعشاریہ آٹھ چھ فیصد کمی سے تینتیس ہزار آٹھ سو پچاسی پوائنٹس پر بند ہوا۔

اوسط کاروباری حجم چھتیس فیصد کمی سے آٹھ کروڑ تینتیس لاکھ شیئرز یومیہ رہا۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے اِس دوران ایک کروڑ اکسٹھ لاکھ کے شیئرز اور سرٹیفکیٹ فروخت کئے گئے۔