کراچی میں چینی دو روپے سستی، لاہور اسلام آباد میں قیمیتں بدستور برقرار

Sugar

Sugar

کراچی (جیوڈیسک) چینی 2 روپے سستی ہو نے کے ساتھ 60 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔۔ جبکہ لاہور اور اسلام آباد میں قیمتیں بدستور 65 اور 68 روپے فی کلو پر برقرار ہے۔

کراچی والوں کے لئے خوشخبری یہ ہے کہ چینی مزید سستی ہوگئی ہے۔ ریٹل مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں 2 روپے کی کمی ہوئی۔ جس کے بعد چینی 60 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے۔

جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں چینی 58 روپے فی کلو کی ہوگئی۔

دوسری جانب لاہور اور اسلام آباد میں قیمتیں بدستور 65 اور 68 روپے فی کلو پر برقرار ہیں۔