کراچی میں چینی کی قیمت میں ایک روپے فی کلو کمی، نئی قیمت 62 روپے مقرر

Sugar

Sugar

کراچی (جیوڈیسک) چینی 1 روپے سستی ہو کر 62 روپے کلو ہو گئی۔ اسلام آباد میں فی کلو چینی کے لیے صارف 70 روپے ادا کر رہے ہیں، کراچی ہول سیل ڈیلرز کے مطابق چینی کا موجودہ وافر سٹاک اور نومبر سے گنے کی کرشنگ شروع ہونے کی توقعات کے باعث سندھ میں چینی کی قیمتوں میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔

کوئٹہ کی دکانوں میں چینی 63 روپے کلو کے حساب سے بک رہی ہے جبکہ پشاور میں یہ 68 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے ۔ اس کے علاوہ لاہور میں خریدار چینی 66 سے 67 روپے کلو کے حساب سے خرید رہے ہیں۔

شوگر ملرز کا کہنا ہے کہ گزشتہ سیزن سندھ میں گنے کی امدادی قیمت پنجاب کے مقابلے کم رکھے جانے کے باعث کراچی میں چینی لاہور کے مقابلے سستی ہے۔

ملرز نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ آنے والے سیزن میں گنے کی امدادی قیمت ملک بھر میں یکساں رکھی جائے تاکہ شہروں میں چینی کی قیمتوں کا فرق کم سے کم ہو سکے۔