کراچی سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب سے دو افراد کی لاشیں برآمد

Bodies Recovered

Bodies Recovered

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

سپرہائی وے پر جمالی پل کے قریب سے دو افراد کی بوری بند لاشیں ملی ہیں۔

پولیس کے مطابق دونوں کو قتل کر کے لاشیں بوری میں رکھ کر پھینکی گئی ہیں۔ مقتولین کی شناخت نہیں ہو سکی۔

لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔