کراچی: سُپر ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق

Accidents

Accidents

کراچی (جیوڈیسک) سپر ہائی وے پر ٹریفک حادثہ پیش آیا ، آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے پچیس گاڑیاں لپیٹ میں آگئیں ، تین افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ حادثے کے بعد ٹریفک جام ہو گیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

سپر ہائی وے پر کراچی سے حیدرآباد جانے والا تیز رفتار آئل ٹینکر ایک گاڑی سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ٹینکر میں آگ لگ گئی اور پیچھے سے آنے والی دیگر گاڑیاں بھی آکرٹکرا گئی۔ آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں پہنچیں لیکن آگ کی شدت زیادہ تھی۔

حادثے کے بعد سپر ہائی وے کے دونوں ٹریک بند ہو گئے اور ٹریفک معطل ہو گئی ۔ اس صورتحال کے باعث ریسکیو عملے کو جائے حادثے پر پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ حادثے کے بعد پولیس اور رینجرز اہلکار بھی پہنچ گئے ۔ ریسکیو کے عملے نے 3 لاشیں نکال لی ہیں جبکہ ریسکیو کا کام جاری ہے۔