پہلا آل کراچی سید نواب شاہ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں ہزار محمڈن اور لیاری برادرز کی کامیابی

Nawab Shah Football Tournament

Nawab Shah Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اسامہ اسپورٹس اور رحیم محمڈن کے زیر اہتمام ضلع انتظامیہ کورنگی اور ڈی ایم سی کورنگی کے تعاون سے پنجاب گرائونڈ شاہ فیصل کالونی میں جاری پہلا آ کراچی سید نواب شاہ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں ہزار محمڈن نے ایک سخت اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد مد ماقابل مضبوط ٹیم شرافی اسٹار ملیر کو 2-1سے شکست دیدی۔

کھیل کے پہلے ہاف میں ہزارہ محمڈن کو عادل کے گول کی بدولت ایک صفر کی برتری حاصل تھی تاہم دوسرے ہاف میں شرافی اسٹار کے شکیل نے گول کرکے مقابلہ 1-1سے برابر کردیا لیکن کھیل کے اختتامی لمحات میں ہزارہ محمڈن کی جان سے محسن نے خوبصورت گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔

دوسرے میچ میں لیاری کے نوجوانوں پر مشتمل معروف ٹیم لیاری برادرز نے مد مقابل اے ون اسٹار کو 3-0سے ڈھیر کردیا لیاری برادرز کی جانب سے نیاز ،عامر رسول اور صالح محمد اصغر نے خوبصورت گول اسکور کئے۔

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری نصیر عمر بلوچ ،شوکت حسین ،سلیم شاہ،پرویز اور شبیر احمد نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر اختر ریاض مائیکل اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔