پہلا آل کراچی سید نواب شاہ میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں شرافی اسٹار اور اعظم اسپورٹس کی کامیابی

Korangi Blouch Football Tournament

Korangi Blouch Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اسامہ اسپورٹس اور رحیم محمڈن کے زیر اہتمام ضلع انتظامیہ کورنگی اورڈی ایم سی کورنگی کے تعاون سے پنجاب گرائونڈ شاہ فیصل کالونی میں جاری پہلا آل کراچی سید نواب شاہ میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں شرافی اسٹار کو اُس وقت کامیابی نصیب ہوئی جب بلوچ محمڈن لیاری وقت مقررہ پر گرائونڈ نہ پہنچ سکی جس کے بنا پر ٹورنامنٹ کمیٹی نے شرافی اسٹار کو فاتح قرار دے دیا۔

جبکہ دوسرے میچ میں اعظم اسپورٹس ڈرگ روڈ نے مد مقابل ینگ گرین کو 2-0سے شکست دیدی دونوں ٹیموں نے دوران کھیل نہایت عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور گرائونڈ میں موجود شائقین سے بھر پور داد وصول کی اعظم اسپورٹس ڈرگ روڈ کی جانب سے سلیم اللہ اور حسان نے گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا۔

میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی معروف سماجی رہنماء سید عابد علی جعفری سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر ٹورنامنٹ آرگنائزر حاجی الیاس اعوان ،عبدالجبار راہی ،پرویز قاسو ،اختر ریاض مائیکل ،سیف اللہ خان ،فرید احمد،اسلم بنگش اور دیگر موجود تھے۔

کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری عمر بلوچ ،چوہدری اقبال اور سلیم شاہ نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر میر افضل اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔