پہلا آل کراچی سید نواب شاہ میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ غریب نواز ڈالمیا نے جانباز اسپورٹس کو مات دیدی

1st S Nawab Shah Football Tournament

1st S Nawab Shah Football Tournament

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسامہ اسپورٹس اور رحیم محمڈن کے زیر اہتمام شاہ فیصل کالونی پنجاب گرائونڈ پر جاری پہلا آل کراچی سید نواب شاہ میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں غریب نواز ڈالمیا نے باآسانی جانباز اسپورٹس سلطان شاہ میموریل فٹ بال کلب کو 5-1کے مارجن سے شکست دیدی ۔فاتح ٹیم کی جانب سے عرفان ،کریم ،ذبیر نے ایک ایک گول جبکہ سعید نے 2گول اسکور کئے ۔جانباز اسپورٹس کا وحاد گول عاقب خان نے کیا ۔میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی ضلع کورنگی کے معروف سماجی رہنماء شاہد بھائی سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا۔

اس موقع پر چیئر مین اُسامہ اسپورٹس حاجی محمد الیاس ،سماجی رہنماء اسلم نیازی ،فرید خان ،عبدالجبار راہی ،اسلم چکوالیہ ،اظہر محمود ،پرویز قاسو ،سیف اللہ خان اور دیگر موجود تھے ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں خیبر مسلم نے مد مقابل الشباز کورنگی کو 3-1سے شکست دیدی ،خیبر مسلم کی جانب سے محمد فاروق نے 3خوبصورت گول کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی الشہباز کورنگی کا واحد گول محمد حسین کے ٹو نے کیا کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض ریاض اختر مائیکل اور شاہ زیب نے انجام دیئے جبکہ میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔