آل کراچی طاہر خان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز کل سے ہو گا

Football

Football

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انصار یونین فٹ بال کلب کورنگی کے زیر اہتمام آل کراچی طاہر خان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغا (کل) مورخہ 17فروری 2016ء سے انصار یونین فٹ بال اسٹیڈیم کورنگی پر ہوگا۔

ٹورنامنٹ کا افتتاح چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کرینگے ،ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ سندھ گورنمنٹ پریس اور پاکستان اسٹیل ملز کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائیگا۔

افتتاحی تقریب کی صدارت پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سنیئر نائب صدر اور سندھ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر خادم علی شاہ انجام دینگے۔

اس موقع پر تقریب میں ڈائریکٹر پارکس بلدیہ کورنگی محمد جاوید اور انصار یونین فٹ بال کلب کے صدر انٹر نیشنل فٹ بالر محمد اعظم خان خصوصی شرکت کرینگے۔

ٹورنامنٹ میں شہر کی ممتاز و معروف 64ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔

جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر