کراچی : ٹارگٹ کلر عدنان عرف ملا کا 14 افراد کے قتل کا اعتراف

Arrest

Arrest

کراچی (جیوڈیسک) نیو کراچی سے گرفتار ٹارگٹ کلر عدنان عرف ملا سے تفتیش مکمل کر لی گئی۔ ملزم عدنان عرف ملا نے مختلف سیاسی جماعتوں کے پانچ عہدیداروں سمیت 14 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کر لیا ہے۔

گرفتار ملزم کا گروہ نو افراد پر مشتمل ہے۔ گروہ کا سرغنہ اور سیاسی جماعت کا عہدیدار علی رضا حالیہ دنوں میں ساؤتھ افریقہ فرار ہو چکا ہے۔ تفتیش کے مطابق ملزم واردات کیلئے نائن ایم ایم پستول کا استعمال کرتے تھے۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے ملزم سے تفتیش مکمل کر کے جے آئی ٹی رپورٹ تشکیل دے دی گئی ہے۔