کراچی: اساتذہ کی واٹر کینن سے دھلائی، وزیر اعلی ہاؤس جانے کی کوشش ناکام

Teachers Protest

Teachers Protest

کراچی (جیوڈیسک) محکمہ تعلیم میں بے ضابطگیوں اور کرپشن کے خلاف اساتذہ نے ڈی جے سائنس کالج سے ریلی کی شکل میں وزیر اعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش کی۔

پولیس نے اساتذہ کو روکنے کے لئے واٹر کینن سے دھلائی کر دی جبکہ لاٹھی چارج سے تین اساتذہ زخمی بھی ہو گئے۔

پولیس نے 8 اساتذہ کو حراست میں بھی لے لیا۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم میں من پسند افراد کو نوازنے کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ میرٹ کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب سیکرٹری تعلیم سندھ فضل اللہ پیچوہو نے احتجاج کرنے والے والے اساتذہ کو چور قرار دے دیا ہے۔

سیکرٹری تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ بائیو میٹرک حاضری کے بعد اساتذہ کی چوری پکڑی گئی ہے، احتجاجی ملازمین بلیک میل کرنا چاہتے ہیں، تاہم وہ کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے۔