کراچی کی خبریں 5/2/2016

CD Sout

CD Sout

دہشتگردی کے خاتمے کے بعد اگلا ہدف بھارت ہونا چاہئے‘ ایم آر پی
مفاداتی سیاست کیلئے بھارتی جارحیت پر خاموشی کی روایت کا خاتمہ ناگزیر ہوچکا ہے‘ امیر پٹی
خطے میں امن اور بھارت سے دوستی کے نام پر بھارت کو سلامتی کھیلنے کی چھوٹ نہیں دی جاسکتی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائدوچیئرمین امیر پٹی نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے خطرہ بننے والی دہشتگردی فوج کی کاروائی وصلاحیتوں کے باعث دم توڑ رہی ہے مگر ساتھ ہی یہ بات بھی منظر پر آرہی ہے کہ پاکستان میں سیاسی و عسکری ونگز اور دہشتگردوں کو بھارتی معاونت ‘ تربیت ‘ سرمایہ اور اسلحہ بھی حاصل ہے جبکہ پاکستان کیخلاف جنونیت و حیوانیت کا شکار جدید اسلحہ کے حصول میں مصروف بھارت کی جانب سے دفاعی بجٹ میں اضافہ بھی نئے خطرات کا اشارہ دے رہا ہے اور یہ بھی حقیقت ہے کہ بھارت ہی داعش جیسے دنیا کے امن کی دشمن دہشتگرد تنظیم کو سب سے زیادہ اسلحہ فروخت کرنے والا ملک ہے جس سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے دہشتگردی کے خاتمے کے بعد ہمارا اگلا ہدف بھارت ‘ اس کی جارحیت اور اس کی سازشوں کیخلاف مو ¿ثر جواب ہونا چاہئے خطے میں امن کے نام پر دوستی کی خواہش کی آڑ میں بھارت میں سرمایہ کاری اور مفاداتی سیاست کیلئے بھارتی جارحیت پر خاموشی کی روایت کا خاتمہ ہی اب عصری تقاضوں کے عین مطابق ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کرکٹ ٹیم کی شرمناک شکست کے ذمہ دار وزیراعظم ہیں ‘ جی کیو ایم
اداروںومحکموں کو پیاروں کی سربراہی میں دینے کی روایت قومی تشخص کیلئے خطرنا ک ہے
ٹیم کے کھلاڑیوں ‘ کوچ ‘سلیکٹر ‘منیجراور چیئرمین پی سی بی سب کا احتساب کیا جانا چاہئے
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) بنگلہ دیش کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد ایشیا کپ سے باہر ہوجانے والی ٹیم کے کھلاڑیوں ‘ کوچ ‘سلیکٹر اور منیجر و چیئرمین پی سی بی کے احتساب اور ان کے کرکٹ میں آنے سے قبل اور بعد کے اثاثوں کی تفصیلات منظر پر لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے کہا کہ خوشامد پرستی ‘ اقربا پروری ‘ لسانیت ‘ تعصب ‘ کرپشن اور تکبر کا اانجام ایسا ہی ہوا کرتا ہے اور اس انجام کے ذمہ دار وزیراعظم نے جنہوں نے ہر محکمے کو ان کی اہلیت ‘تجربہ اور صلاحیت کودیکھے بنا ہی اپنے عزیزوں ‘ دوستوں اور احباب کے حوالے کررکھا ہے جس کی ہر محکمہ میں فیصلے ‘ اقدامات ‘ پلاننگ اور ترقیاں و تقرریاں تعصب ‘ لسانیت اور کرپشن کی بنیاد پر ہورہی ہے جس کی وجہ سے نہ صرف صرف ملک و قوم مسائل ومصائب سے دوچار ہیں بلکہ ہر سطح پر بدنامی پاکستان کا مقدر بنی ہوئی ہے اسلئے قومی تشخص اور باعزت مستقبل کے تحفظ کیلئے اقربا پروری ‘ لسانیت ‘ تعصب اور کرپشن کے خاتمہ ناگزیر ہے اور اداروں ومحکموں کو وزیراعظم کے رشتہ داروں و پیاروں کی سربراہی سے نجات دلائی جانی ضروری ہوچکی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امریکہ دنیا کے خوشحال مستقبل کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے ‘ راجونی اتحاد
امریکی اجارہ داری کیخلاف مہذب دنیا کی خاموشی دنیا کے مستقبل کیلئے خطرناک ہے ‘ امیرسولنگی
ایٹمی عدم پھیلا ¶ کے نام پر امریکہ دنیا کو نہتہ کرکے اپنی لاٹھی پر ہانکنا چاہتا ہے‘ سردار خادم حسین سولنگی
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شمالی کوریا کی جانب سے چوتھے نیو کلیئر راکٹ ٹیسٹ کیخلاف امریکی ایماءپر اقوام متحدہ کی جانب سے شمالی کوریا کیخلاف سخت ترین پابندیوں کی منظوری پر تبصرہ کرتے ہوئے کستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما سردار خادم حسین سولنگی © ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ اور خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی ودیگر نے کہا ہے کہ امریکہ اور اقوام متحدہ کی ایک ہی تھالی کے چٹے بٹے اور دنیا کو دوہرے معیار پر پرکھنے کے عادی ہیں امریکہ اپنے ایٹمی ہتھیار تلف کرنے کو تو تیار نہیں مگر ایٹمی عدم پھیلا ¶ کے نام پر دیگر ممالک کیخلاف اقوام متحدہ کے ذریعے کاروائیاں کرارہا ہے تاکہ دنیا کے سب سے طاقتور ملک کی حیثیت سے پوری دنیا پر حکمرانی کے امریکی خواب کی تکمیل ہوسکے جس میں اقوام متحدہ اس کے سب سے بڑے معاون کا کردار ادا کررہا ہے اور مہذب دنیا ان کی اس دوغلی پالیسی کیخلاف خاموش تماشائی بنی مستقبل کے خطرات کو نظر اندا زکئے ہوئے ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
افغان حکومت راحیل شریف کے مطالبات پر توجہ دے ‘ سولنگی اتحاد
افغانستان میں قیام امن کیلئے افغانستا ن و امریکہ کو پاکستان کے مطالبات پر غور کرنا ہو گا
پاکستان میں بد امنی و دہشتگردی کے ذمہ داروں کو لگام دیئے بغیر افغانستان میں امن نہیں!
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) افغانستان و پاکستان میں دہشتگردی کے خاتمے‘ افغانستان میں قیام امن‘اورشوال میں پاک فوج کے آپریشن کے بعد وہاں سے فرار ہونے والے ملکی و غیر ملکی دہشتگردوں کی افغانستان میں داخلے کا راستہ روکنے کیلئے سرحدوں کی حفاظت کیلئے سخت اقدامات کے حوالے سے بات چیت ومطالبہ کو مستحسن قرار دیتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے رہنما ¶ں ا میر سولنگی ‘ سردار اکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی ‘ ایڈاکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی و دیگر نے کہا ہے کہ بھارت افغانستان میں اپنے اثر و رسوخ کی وجہ سے وہاں بیٹھ کر پاکستان دشمن عناصر کی سرپرستی کر رہا ہے۔ جس کا تدارک کرنا حکومت افغان کا فرض ہے اگر افغانستان علاقے میں قیام امن کیلئے واقعی سنجیدہ ہے تو اسے پاکستان کے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرنا ہو گا اور پاکستان میں دہشتگردی اور بدامنی پھیلانے والے عناصر کو لگام دینا ہو گی۔ اس میں دونوں ممالک کا فائدہ ہے اور اس طریقے سے دہشتگردی کی راہیں مسدود کی جا سکتی ہیں۔

Fatten Hussain

Fatten Hussain