کراچی: 3 دہشتگردوں اور 7 اغواء کاروں سمیت 14 ملزمان گرفتار، 1 ہلاک

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) شاہ فیصل کالونی اور الفلاح سے پولیس نے دو مختلف کارروائیوں میں تین اسٹریٹ کرمنلز گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ گارڈن پولیس نے 4 گینگ وار ملزمان اور ایک اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کر لیا۔

سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلے میں گینگ ریپ، ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزم خالد عرف خالو ہلاک ہو گیا جبکہ ملزم کے دو ساتھی فرار ہو گئے۔ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق گینگ ریپ میں ملوث 15 رکنی گروہ کے اب تک 8 ملزمان کو مارا جا چکا ہے۔

دوسری جانب رینجرز نے سہراب گوٹھ، انچولی اور کیماڑی کے علاقوں سے کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کیا، جبکہ رینجرز نے حسن اسکوائر کے علاقے میں کارروائی کر کے 7 اغواء کاروں کو گرفتار کر لیا۔

ادھر بن قاسم انویسٹی گیشن پولیس نے بھی ایک شخص کے قتل کو حادثاتی موت کا رنگ دینے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔