کراچی: چوری کے موبائل فونز کی خریداری پولیس کی سرپرستی میں جاری

Theft Mobile Shopping

Theft Mobile Shopping

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں چوری کے موبائل فونز کی خرید و فروخت کا انکشاف ہوا ہے ۔ لیاقت آباد میں کمسن لڑکوں نے اس غیر قانونی کام کے پنجے گاڑ لیے ہیں اور ان لڑکوں کو آشیر باد ہے پولیس کا۔ موبائل فون چوری کے ہیں یا نہیں خریدار تو لاعلم ہے البتہ غیر قانونی طور پر فروخت ہونے والے موبائل فونز بھتہ خوری اور دہشت گردی میں استعمال ہونے کے خطرات و خدشات موجود ہیں۔

استعمال شدہ موبائل فون کی خرید و فروخت پر قومی شناخت کارڈ لازمی ہے مگر اس منڈی میں کوئی قانون نہیں ۔ بس رقم دو موبائل فون خریدو اور چلتے بنو ۔ دوسری جانب شیر شاہ پولیس نے موبائل فون چوری کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان سے اسلحہ اور چھینے گئے موبائل فون بھی برآمد ہوئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔