کراچی : مختلف ٹریفک حادثات میں بچے سمیت چار افراد زخمی

Accident

Accident

کراچی (جیوڈیسک) اسٹیدیم روڈ پر نیشنل اسٹیڈم کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں بچے سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکو ذرائع کے مطابق حادثہ کار اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں پیش آیا۔ دوسری جانب شاہراہ فیصل پر عائشہ بھوانی کالج کے قریب تیز رفتار گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھ گئی۔

کار الٹنے سے کار سوار دو افراد زخمی ہو گئے۔ عینی شاہد کے مطابق حادثے کا شکار افراد نشے میں دھت تھے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔